مشرق وسطی کشیدگی کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر ہونے سے خلیجی ممالک کیلئے پاکستان کی 62 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
حکام کے مطابق کراچی سے دبئی، دوحہ، جدہ، ابوظہبی اور بحرین کی 12، لاہور سے دوحہ، کویت، جدہ، شارجہ، دبئی اور نجف کی 11، اسلام آباد سے تاشقند، العین، دوحہ، ریاض، جدہ، دبئی، بحرین اور شارجہ کی 23 جبکہ کراچی سے لاہور کی 2، اسلام آباد، اسکردو و گلگت کی 6 پروازوں سمیت کئی پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔


