ہومتازہ ترینچین کا پیداواری پی ایم آئی مارچ میں بہتر ہوکر 50.4 تک...

چین کا پیداواری پی ایم آئی مارچ میں بہتر ہوکر 50.4 تک پہنچ گیا

بیجنگ (شِنہوا) چین کے پیداواری اور غیر پیداواری دونوں شعبے مارچ میں دوبارہ توسیع کے دائرے میں داخل ہوگئے جو معاشی سرگرمیوں میں نمایاں بہتری کی نشاندہی کرتا ہے۔

قومی ادارہ شماریات (این بی ایس) کے بیان کے مطابق مارچ میں چین کے پیداواری شعبے کا خریداری منیجرز انڈیکس (پی ایم آئی) 50.4 رہا جو گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 1.4 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔

این بی ایس کے ماہر شماریات ہو لی ہوئی نے اس بہتری کی وجہ بہار تہوار کی تعطیلات کے بعد کاروباری اداروں میں کام اور پیداوار کی تیز بحالی اور منڈی کی سرگرمیوں میں اضافے کو قرار دیاہے۔

پیداواری شعبے میں پیداوار اور طلب دونوں میں اضافہ دیکھا گیا۔ پیداوار اور نئے آرڈرز کے ذیلی اشاریے بالترتیب 51.4 اور 51.6 رہے جو گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 1.8 اور 3 فیصد پوائنٹس زیادہ ہیں۔ قابلِ ذکر طور پر زرعی اور ضمنی غذائی مصنوعات کی پروسیسنگ اور غیر آہنی دھاتوں کو پگھلانے اور رولنگ جیسی صنعتوں کے اعداد وشمار 55 سے اوپر رہے۔

پیداوار اور طلب میں بحالی کے نتیجے میں خریداری کے حجم کا اشاریہ بھی بڑھ کر 50.9 ہو گیا جو 2.7 فیصد پوائنٹس اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔

بڑی صنعتوں نے 51.6 پی ایم آئی کے ساتھ مستحکم ترقی برقرار رکھی جو 0.1 فیصد پوائنٹ اضافہ ظاہر کرتاہے ۔ درمیانے اور چھوٹے درجے کے اداروں میں بھی نمایاں بہتری دیکھی گئی جہاں ان کا پی ایم آئی بالترتیب 49 اور 49.3 رہا جو ماہانہ بنیاد پر 1.5 اور 4.5 فیصد پوائنٹس اضافہ ہے۔

منگل کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق چین کے غیر پیداواری شعبے کا پی ایم آئی بھی مارچ میں 50.1 رہا جو گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 0.6 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں