ژینگ ژو (شِنہوا) بغیر پائلٹ کے مال بردار طیارے چھانگ ینگ-8 نے منگل کے روز چین کو وسطی صوبے ہینان کے شہر ژینگ ژو کے ایک ہوائی اڈے پر اپنی پہلی پرواز کامیابی کے ساتھ مکمل کرلی۔
فکسڈ-ونگ مال بردار طیارے کو بیجنگ بے فانگ چھانگ ینگ یو اے وی ٹیکنالوجی کارپوریشن لمیٹڈ نے تیار کیا ہے جو چین کا پہلا 7 ٹن کلاس کارگو یو اے وی پلیٹ فارم ہے اور اسے پرواز کی آزمائش کے ذریعے کامیابی سے جانچا گیا ہے۔
چھانگ ینگ-8 مال بردار یو اے وی میں سامان رکھنے کی انتہائی کشادہ جگہ ہے جس کا حجم 18 مکعب میٹر ہے، اس کا زیادہ سے زیادہ ٹیک آف وزن 7 ٹن اور سامان اٹھانے کی زیادہ سے زیادہ گنجائش 3.5 ٹن ہے۔
یہ سامان اٹھانے کی مختلف قسم کی ضروریات کو پورا کر سکتا ہے، جن میں روایتی ترسیل، تازہ اور یخ بستہ مصنوعات اور ہنگامی سازوسامان شامل ہے۔ یہ طیارہ زیادہ سے زیادہ 3 ہزار کلومیٹر تک پرواز کر سکتا ہے۔
یہ مال بردار یو اے وی موثر نقل وحمل، لچکدار مطابقت اور ہر شعبے کے کام میں پیشرفت فراہم کرتا ہے، یہ کم بلندی والی معیشت کی ترقی اور ہنگامی ردعمل نظام کی تعمیر کے لئے سازوسامان کی معاونت فراہم کرتا ہے۔
یہ طویل فاصلے کی لاجسٹک نقل وحمل، ہنگامی امدادی ترسیل، سرحدی علاقوں میں ترسیل اور پیچیدہ زمینی خطوں میں کام کے لئے تعینات کیا جا سکتا ہے۔


