ہومتازہ ترینہانگ کانگ یونیورسٹیوں کے پانچ پروگرامز، عالمی درجہ بندی کے ٹاپ 10...

ہانگ کانگ یونیورسٹیوں کے پانچ پروگرامز، عالمی درجہ بندی کے ٹاپ 10 میں شامل

یونیورسٹیوں کی عالمی درجہ بندی کرنے والے ایک معتبر بین الاقوامی ادارے (کیو ایس) ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ بائے سجیکٹ 2026 کی جاری کردہ حالیہ رپورٹ کے مطابق ہانگ کانگ کی یونیورسٹیوں نے مجموعی طور پر پانچ مضامین میں عالمی سطح پر ٹاپ 10 میں اپنی جگہ بنا لی ہے۔

رینکنگ کے مطابق یونیورسٹی آف ہانگ کانگ کا ڈینٹسٹری پروگرام دنیا میں بدستور دوسرے نمبر پر ہے جبکہ اس کا تعلیمی پروگرام پانچویں نمبر پر ہے۔ چائنیز یونیورسٹی آف ہانگ کانگ کا نرسنگ پروگرام درجہ بندی میں چھٹے نمبر پر آیا ہے۔

ہانگ کانگ کی زیادہ تر یونیورسٹیوں نے مستحکم کارکردگی دکھائی ہے۔ ایجوکیشن یونیورسٹی آف ہانگ کانگ (ای ڈی یو ایچ کے) اور ہانگ کانگ اکیڈمی فار پرفارمنگ آرٹس (ایچ کے اے پی اے) نے اپنی شاندار ترقی کی بدولت نمایاں مقام حاصل کیا۔ایجوکیشن یونیورسٹی آف ہانگ کانگ کا تعلیمی پروگرام ترقی کے 5 مدارج طے کر کےساتویں نمبر پر پہنچ گیا۔ ہانگ کانگ اکیڈمی فار پرفارمنگ آرٹس (ایچ کے اے پی اے) نے پرفارمنگ آرٹس میں 10 پوزیشنز ترقی کر کے 10واں نمبر حاصل کر لیا جبکہ ایشیا میں ٹاپ پوزیشن برقرار رکھی۔

ایجوکیشن یونیورسٹی آف ہانگ کانگ (ای ڈی یو ایچ کے)کے صدر جان لی چی کِن نے کہا کہ یہ ایجوکیشن یونیورسٹی آف ہانگ کانگ کے لئے ایک ریکارڈ ساز لمحہ ہے۔ نئی تعلیمی درجہ بندی سے استاد کی تربیت، تدریسی تحقیق اور تعلیمی جدت کے حوالے سےایجوکیشن یونیورسٹی آف ہانگ کانگ کی عالمی حیثیت اجاگر ہوئی ہے۔

ہانگ کانگ اکیڈمی فار پرفارمنگ آرٹس (ایچ کے اے پی اے) کی ڈائریکٹر آنا سی وائی چن نے کہا کہ عالمی درجہ بندی سے اعلیٰ سطح کی آرٹس تعلیم کی ترویج کے لئے اکیڈمی کی کوششوں کی تصدیق ہوتی ہے۔ اس سے ایشیا اور اس کے باہر پرفارمنگ آرٹس ایجوکیشن میں اکیڈمی کا قائدانہ کردار مستحکم ہوا ہے۔

بین الاقوامی رینکنگ ادارہ کیو ایس یونیورسٹوں کی مضمون وار درجہ بندی جن پانچ اہم معیاروں کی بنیاد پر کرتا ہے اُن میں تعلیمی ساکھ، کاروباری حوالے سےعمومی تاثر، ہر مقالے کے حوالہ جات، ایچ انڈیکس اور بین الاقوامی تحقیق شامل ہیں۔

ہانگ کانگ، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین :

ہانگ کانگ کے پانچ یونیورسٹی پروگرامز عالمی ٹاپ 10 میں شامل ہو گئے

درجہ بندی، بین الاقوامی ادارہ کیو ایس نے اپنی رپورٹ میں جاری کی

ہانگ کانگ یونیورسٹی کا ڈینٹسٹری پروگرام دوسرے، تعلیمی پروگرام 5 ویں نمبر پر آیا

چائنیز یونیورسٹی آف ہانگ کانگ کا نرسنگ پروگرام کا چھٹا نمبر ہے

ایجوکیشن یونیورسٹی نے پانچ درجے ترقی کر کے ساتواں نمبر حاصل کیا

ہانگ کانگ اکیڈمی فار پرفارمنگ آرٹس دسویں نمبر پر آئی

اکیڈمی نے ایشیائی سطح پر پرفارمنگ آرٹس میں ٹاپ پوزیشن برقرار رکھی

یونیورسٹیوں کو تعلیمی ساکھ، کاروباری تاثر سمیت 5 معیاروں پر پرکھا گیا

نتائج ہانگ کانگ کی یونیورسٹیوں کی نمایاں کارکردگی کو ظاہر کرتے ہیں

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں