ہومپاکستانمشرق وسطیٰ کشیدگی، سعودی وزیر خارجہ اہم دورے پر پاکستان پہنچ گئے

مشرق وسطیٰ کشیدگی، سعودی وزیر خارجہ اہم دورے پر پاکستان پہنچ گئے

سعودی وزیر خارجہ فرحان بن فیصل ایک انتہائی اہم دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

سعودی وزیر خارجہ کا یہ دورہ مشرق وسطیٰ میں جاری حالیہ کشیدگی کے پیش نظر انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

سعودی وزیر خارجہ خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد کے نور خان ائیر بیس پہنچے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ بھی اسلام آباد پہنچے تھے، دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے اسلام آباد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے دفتر خارجہ میں ملاقاتی بھی کی تھیں۔

مشرق وسطیٰ میں جاری حالیہ کشیدگی میں کمی کیلئے اقدامات کے حوالے سے پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ اسلام آباد میں اہم ملاقات کرینگے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں