ہومپاکستانوفاقی وزیر داخلہ نے ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے اے این...

وفاقی وزیر داخلہ نے ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے اے این ایف فاؤنڈیشن کے قیام کی منظوری دیدی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے اے این ایف فاؤنڈیشن کے قیام کی منظوری دیتے ہوئے کہا ہے کہ نئی نسل کو منشیات سے بچانے کیلئے بھرپور کریک ڈاؤن جاری رہے گا، تعلیمی اداروں میں منشیات استعمال کیخلاف آگاہی مہم مزید موثر بنائی جائے۔

جمعرات کو وفاقی وزیر داخلہ نے اینٹی نارکوٹکس فورس ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا جہاں ڈی جی اے این ایف میجر جنرل عبدالمعید نے محسن نقوی کا استقبال کیا۔

وزیر داخلہ نے زیر تعمیر نیشنل کاؤنٹر نارکوٹکس کوآرڈنیشن سنٹر کا معائنہ کیا اور اے این ایف ہیڈ کوارٹر میں اہم اجلاس کی صدارت کی جہاں انہیں این ایف کی کارکردگی، افعال کار اور آپریشنز کے بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ منشیات کے جرائم میں سزا کی شرح 82فیصد تک پہنچ گئی ہے، منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث 22ملکی اور 9غیر ملکی ڈرگ ٹریفکنگ آرگنائزیشنز کو توڑا گیا۔

محسن نقوی کو پوپی کی فصل کاشت کو تلف کرنے کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ نے کم وسائل و افرادی قوت کے باوجود انسداد منشیات کے ضمن میں موثر کارروائیوں پر اے این ایف کی کارکردگی کو سراہا۔

اجلاس میں اے این ایف کے حال ہی میں شہید ہونیوالے 6 شہدا کی بلندی درجات کیلئے دعا کی گئی۔

وزیر داخلہ نے ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے اے این ایف فاؤنڈیشن کے قیام کی اصولی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ نئی نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کیلئے ہر سطح پر بھرپور کریک ڈاؤن جاری رہے گا، تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کے خلاف آگاہی مہم کو مزید موثر بنایا جائے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں