امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران ڈیل کرنا چاہتا ہے لیکن بولنے سے ڈر رہا ہے، ہم نے دنیا میں 8 جنگیں رکوائیں اور اب ایک جنگ جیت بھی رہے ہیں۔
ریپبلکن پارٹی کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایرانی رہنماء شدید خواہش رکھتے ہیں کہ معاہدہ طے پا جائے لیکن اندرونی و بیرونی نتائج کے خوف سے وہ ایسا نہیں کر پا رہے، وہ یہ کہنے سے ڈرتے ہیں کہ کہیں انکے اپنے لوگ انہیں مار نہ دیں، ایرانی قیادت کو یہ بھی خوف ہے کہ اگر معاہدہ نہ کیا تو ہم انہیں نہ مار دیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے تمام رہنما صدر بننے کے خواہشمند ہیں، ایک رہنماء نے کہا ہے میں سپریم لیڈر نہیں بننا چاہتا، ایسے ہی ٹھیک ہوں، ہم ایران میں جنگ مکمل کرنے کے قریب ہیں، بی ٹو بمبار طیاروں نے ایرانی جوہری تنصیبات، نیوی، فضائیہ سب کو تباہ کردیا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ اوباما نے ایران کی جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی خواہش کو ممکن بنایا لیکن یہ خواہش ناکام ہوگی، فیک نیوز کو دیکھیں تو لگتا ہے جیسے ہم جنگ ہا ر رہے ہیں، میرے خلاف 94 فیصد جعلی خبریں چلائی گئیں پھر بھی الیکشن جیت گیا


