پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے پاکستان آنیوالی تمام غیر ملکی پروازوں کو واپسی کا فیول ساتھ لانے کی ہدایت کردی۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹم میں کہا گیا ہے کہ غیر ملکی ایئرلائنز کو پاکستان میں بہت محدود مقدار میں ایندھن فراہم کیا جائے گا۔
حکام کے مطابق پاکستانی ایئرلائنز کو بھی ان کی ضرورت کے مطابق پورا ایندھن فراہم کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق بدھ کے روز کراچی سے دوحہ کیلئے غیر ملکی ایئرلائنز کے طیارے کو ایندھن کیلئے مسقط میں اترنا پڑا تھا۔
حکام کے مطابق اضافی ایندھن لانے کے باعث غیر ملکی ایئرلائنز مسافروں کا سامان اور کارگو چھوڑ رہی ہیں۔


