بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت دفاع نے تائیوان میں علیحدگی پسند قوتوں کو نشانہ بنانے اور بیرونی مداخلت کے خلاف اپنی صلاحیتوں کو مزید مضبوط اور متنوع بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
وزارت دفاع کے ترجمان جیانگ بن نے یہ بات جمعرات کو معمول کی پریس بریفنگ کے دوران اس وقت کہی جب وہ 2 نئے گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائرز ڈونگ گوآن اور آن چھنگ کے بارے میں ایک سوال کا جواب دے رہے تھے۔ ان بحری جہازوں نے حال ہی میں اپنی شمولیت کے بعد پہلی فارمیشن ٹریننگ اور براہ راست فائرنگ کی مشقیں مکمل کی ہیں۔
جیانگ نے کہا کہ چین کا مکمل اتحاد ایک غالب رجحان، ایک منصفانہ مقصد اور عوام کی خواہش ہے۔ انہوں نے اس بات کا عہد کیا کہ فوج اپنی جنگی تیاریوں کو مضبوط کرنا جاری رکھے گی۔
انہوں نے کہا کہ "تائیوان کی آزادی” کی وکالت کرنے والے علیحدگی پسند اگر طاقت کے ذریعے اتحاد کی مزاحمت کرتے ہیں، تو انہیں صرف ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔


