ہومتازہ ترینپاکستان میں سرمایہ کاری کا ماحول بہتر، غیر ملکی کمپنیوں کا اعتماد...

پاکستان میں سرمایہ کاری کا ماحول بہتر، غیر ملکی کمپنیوں کا اعتماد بحال

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے ملک میں سرمایہ کاری کے تسلسل اور مالیاتی استحکام کو تقویت ملنے لگی۔

ذرائع کے مطابق مالی سال 2026ء کے پہلے 8 ماہ میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے منافع و ڈیویڈنڈ 1.73 ارب ڈالر ہو گئے جو گزشتہ سال سے 10.52 فیصد زیادہ ہیں۔

رپورٹ کے مطابق فروری 2026ء میں غیر ملکی کمپنیوں کی جانب سے 48.7 ملین ڈالر کی ادائیگیاں ریکارڈ ہوئیں، جو مستحکم کاروباری سرگرمیوں کی عکاس ہیں۔

پاور، مالیاتی، فوڈ، کمیونیکیشن اور ٹرانسپورٹ شعبوں میں بالترتیب 421.85، 374.09، 142.42، 132.3اور 91.29ملین ڈالر کی ادائیگیاں ریکارڈ ہوئیں۔

مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد کے مطابق پاکستان میں کام کرنے والے بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2 سال قبل تقریبا 60 فیصد سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کو موزوں سمجھتے تھے جو اب بڑھ کر 75فیصد ہو گئے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں