چینی شہروں میں عوامی نقل و حمل سے متعلق نئے قواعد و ضوابط کا اعلان

چین، چینی وزیراعظم لی چھیانگ دارالحکومت بیجنگ میں ریاستی کونسل کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزیراعظم لی چھیانگ کی جانب سے ریاستی کونسل کے حکم نامے پر دستخط کے بعد چین کے شہروں میں عوامی نقل و حمل سے متعلق نئے قواعد و ضوابط جاری کردیئے گئے ہیں جو رواں سال یکم دسمبر سے نافذالعمل ہوں گے۔

قواعد و ضوابط کے مطابق چینی شہروں میں ایک محفوظ، آسان، مئوثر، ماحول دوست اور اقتصادی عوامی نقل و حمل کا نظام قائم کیا جائے گا۔

قواعد و ضوابط میں عوامی نقل و حمل میں پیشرفت کی ذمہ داری بلدیہ حکومتوں پر عائد کی گئی ہے۔

دستاویز میں عوامی نقل و حمل کی منصوبہ بندی ، ضابطے مضبوط بنانے، اراضی کی فراہمی یقینی بنانے ، سرمایہ کاری اور مالیاتی طریقہ کار بہتر بنانے کی دفعات شامل ہیں۔

یہ دستاویز 6 ابواب اور 55 دفعات پر مشتمل ہے جس میں عوامی نقل و حمل خدمات بہتر بنانے اور تحفظ یقینی بنانے کی کوششوں پر بھی زور دیا گیا ہے۔

Author

  • Xinhua

    شِنہوا دنیا کی صف اول کی نیوز ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔

    View all posts
اپنا تبصرہ لکھیں