آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں سلمان علی آغا ٹاپ ٹین میں شامل ہوگئے ہیں جبکہ ابرار احمد تنزلی کے بعد ٹاپ ٹین سے باہر ہوگئے ہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے کی نئی عالمی درجہ بندی جاری کردی ہے جس میں بابر اعظم بلے بازوں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر موجود ہیں، سلمان علی آغا 9 درجہ بہتری کے بعد 9 ویں نمبر پر آگئے ہیں، محمد رضوان دو درجہ اور فخر زمان 4 درجہ تنزلی کے بعد بالترتیب 26ویں اور 31ویں نمبر پر چلے گئے۔
ون ڈے بولرز رینکنگ میں ابرار احمد 4 درجہ تنزلی کے بعد 13ویں نمبر گئے، شاہین آفریدی اور حارث رف ایک ایک درجہ ترقی سے بالترتیب 17ویں اور19ویں پوزیشن پر آگئے،آل راؤنڈر کی فہرست میں سلمان آغا 3درجہ ترقی سے 10ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان کے صاحبزادہ فرحان کی تیسری یوزیشن ہے۔
بابر اعظم 36 اور سلمان علی آغا 39ویں نمبر پر موجود ہیں، ٹی ٹوئنٹی بولرز کی درجہ بندی میں ابرار احمد کی تیسری پوزیشن ہے۔


