پشاور ہائیکورٹ نے کم عمر بچوں اور پی او سی کارڈ ہولڈر افغان مہاجرین کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
بدھ کو چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے پاکستان اوریجن کارڈز ہولڈر افغان مہاجرین اور کم سن افغان بچوں کی ضمانت درخواستوں پر سماعت کی۔
وکیل درخواست گزار کے مطابق 68 درخواست گزاروں کو پولیس نے 14فارن ایکٹ کے تحت گرفتار کیا جن میں 18 سال سے کم عمر بچے اورپی او سی کارڈز ہولڈرز بھی شامل ہیں۔
وکیل نے بتایا کہ 18سال سے کم عمر بچوں کے پاس سکولوں کے کارڈز بھی ہیں، پی او سی کارڈ ہولڈرز کے پاس پاکستان میں قیام کے دیگر دستاویزات بھی ہے۔
عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد کم عمر بچوں اور پی او سی کارڈ ہولڈر افغان مہاجرین کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔


