چین کے صدر برکس سربراہ اجلاس میں شرکت کے لئے روس پہنچ گئے

قازان،روس(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ 16 ویں برکس سربراہ اجلاس میں شر کت کے لئے منگل کے روز روس کے شہر قازان پہنچ گئے۔

روسی حکام نے ہوائی اڈے پر شی کا استقبال کیا۔

چینی صدر کو سرخ قالین کے دونوں اطراف موجود گارڈز آف آنر نےسلامی پیش کی اور قومی لباس میں ملبوس روسی نوجوانوں نے روایتی شائستہ انداز میں ان کا خیر مقدم کیا۔

ایک روسی جنگی طیارے نے شی کے طیارے کو حفاظت فراہم کی۔

Author

  • Xinhua

    شِنہوا دنیا کی صف اول کی نیوز ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔

    View all posts
اپنا تبصرہ لکھیں