چین۔ مالدیپ دوستی پُل کے پارک کا افتتاح

مالدیپ میں چین۔ مالدیپ دوستی پُل کا فضائی منظر۔(شِنہوا)

کولمبو(شِنہوا) مالدیپ کے دارالحکومت مالے میں چین۔ مالدیپ دوستی پُل کی یادگار کے طور پر ایک پارک کا افتتاح کیا گیا ہے۔

مالدیپ کے تعمیرات اور بنیادی ڈھانچے کے وزیر عبداللہ مطلب اور مالدیپ میں چین کے سفیر وانگ لی شِن نے تقریب میں شرکت کی۔

عبداللہ مطلب نے کہا کہ یہ پارک اس حقیقت کی یاد دہانی کرائے گا کہ یہ پُل چینی حکومت کے تعاون سے تعمیر کیا گیا جو دونوں ممالک کے درمیان دوستی کو فروغ دینے کا باعث ہے۔

چینی سفیر نے کہا کہ اس پُل سے مالدیپ میں خاطر خواہ تبدیلیاں آئیں، مقامی لوگوں کو سہولت ملی اور مالدیپ کی معاشی ترقی کو فروغ ملا۔

وانگ لی شِن نے کہا کہ چین مالدیپ کی سماجی و اقتصادی ترقی میں تعاون جاری رکھے گا، مالدیپ میں امدادی منصوبوں پر عملدرآمد تیز کرے گا تاکہ مالدیپ کے عوام کا فائدہ ہو۔

Author

  • Xinhua

    شِنہوا دنیا کی صف اول کی نیوز ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔

    View all posts
اپنا تبصرہ لکھیں