ہومتازہ ترینقومی ٹیم کا انتخاب، محسن نقوی نے سلیکشن کمیشن کو مکمل اختیار...

قومی ٹیم کا انتخاب، محسن نقوی نے سلیکشن کمیشن کو مکمل اختیار دے دیا

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ٹیم کے انتخاب کیلئے سلیکشن کمیٹی کو اختیار دے دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق چیئرمین پی سی بی سے قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے ممبران مصباح الحق، سرفراز احمد، اسد شفیق اور عاقب جاوید نے ملاقات کی۔

محسن نقوی نے کمیٹی کو بغیر کسی دباؤ کے ایمانداری سے فرائض سرانجام دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کسی کی تنقید برائے تنقید کی پرواہ نہ کریں، میری پوری سپورٹ آپ کے ساتھ ہے۔

ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی ممبران نے بھرپور اعتماد کے اظہار پر چیئرمین پی سی بی محسن سے اظہار تشکر کیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں