سی ٹی ڈی بنوں نے لکی مروت کے علاقے شاگئی میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
سی ڈی ٹی حکام کے مطابق دہشت گردوں اور سی ٹی ڈی حکام میں مقابلہ تقریبا 40 منٹ تک جاری رہا، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے 4 کلاشنکوف، 2 پستول، 8 دستی بم اور آئی ای ڈی برآمد ہوئی ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر فرار دہشت گردوں کی تلاش شروع کردی۔


