چین نے لبنان کو اہم طبی امداد فراہم کردی

لبنان، بیروت کے رفیق حریری انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر چین کی طرف سے عطیہ کیا گیا ہنگامی طبی امدادی سامان اتارا جارہا ہے۔(شِنہوا)

بیروت (شِنہوا) چین نے لبنان کو اسرائیل کے ساتھ جاری سرحد پار تنازعات کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کے پیش نظر ہنگامی طبی امداد کی ایک کھیپ بھیج دی ہے۔

3 ہزار 601 تھیلوں پر مشتمل یہ کھیپ بیروت کے رفیق حریری انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر پہنچی جس میں انیستھیزیا مشینیں، سانس کی نالیوں کی انٹیوبیشن ٹیوبز اور سرجیکل لباس شامل ہیں۔ امدادی سامان کی حوالگی کی تقریب میں چین کے سفیر چھیان من جیان اور لبنان کے وزیر صحت فراس ابیاد نے شرکت کی۔

چینی سفیر چھیان من جیان نے اس بات پر زور دیا کہ اس تنازع نے لبنانی عوام کو شدید مصائب سے دوچار کیا ہے جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوئی ہیں اور متعدد لوگ بے گھر ہوئے ہیں۔

چینی سفیر نے کہا کہ چین قومی خودمختاری، سلامتی اور وقار کو برقرار رکھنے میں لبنان کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور شہریوں کے خلاف حملوں کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس ہنگامی طبی امداد سے لبنان کی مشکلات کم کرنے میں مدد ملے گی۔

لبنان کے شہر بیروت کے انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر چین کے سفیر چھیان من جیان لبنانی وزیر صحت فراس ابیاد کو امدادی سامان حوالے کررہے ہیں۔(شِنہوا)

لبنانی وزیرصحت فراس ابیاد نے اپنی حکومت کی جانب سے چین کی بروقت انسانی امداد پر شکریہ ادا کیا۔

فراس ابیاد نے کوویڈ 19 وبائی مرض اور 2020 کے بیروت بندرگاہ دھماکے کے بعد چینی امداد کا حوالہ دیتے ہوئے لبنان کے لئے چین کی مسلسل حمایت کو سراہا۔

لبنان کے شہر بیروت کے رفیق حریری انٹر نیشنل ا ئیر پورٹ پر چین کی طرف سے بھیجا گیا ہنگامی امدادی سامان دیکھا جا سکتا ہے۔(شِنہوا)

Author

  • Xinhua

    شِنہوا دنیا کی صف اول کی نیوز ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔

    View all posts
اپنا تبصرہ لکھیں