چینی الیکٹرک گاڑیوں پر اضافی ٹیکس مئوخر کیا جائے، مرسڈیز بینز کے سی ای او کا یورپی یونین پر زور

چین، مرسڈیز بینز سی ایل اے۔کلاس کنسیپٹ کار بیجنگ میں منعقدہ 2024 انٹرنیشنل آٹو موٹِو نما ئش میں دیکھی جاسکتی ہے ۔ (شِنہوا)

برلن(شِنہوا) جرمن کار ساز کمپنی مرسڈیز بینز نے چینی الیکٹرک گاڑیوں پر یورپی یونین (ای یو) کے طے کردہ اضافی ٹیکسوں کی مخالفت کا اعادہ کیا ہے اور فریقین کے مفادات کو نقصان سے بچانے کے لئے ان متنازعہ اقدامات کا نفاذ مئوخر کرنے پر زور دیا ہے۔

مرسڈیز بینز کے سی ای او، اولا کا ئلینیئس نے جرمن میڈیا ادارے بِلڈ کو بتایا کہ ہمیں اضافی رکاوٹیں نہیں بلکہ مزید آزادانہ تجارت چاہئے۔ اولا نے کہا کہ مجوزہ اضافی ٹیکس سے یورپی یونین کی عالمی مسابقت بڑھانے میں ناکامی ہوگی جو بلاک کی کامیاب تبدیلی اور دیرپا معاشی ترقی کے لئے اہم ہے۔

مجوزہ ٹیکسوں کی آخری تاریخ قریب آتے ہی کا ئلینیئس نے یورپی یونین پر زور دیا کہ وہ متوازن حل تلاش کرے جو دونوں فریقین کے لئے فائدہ مند ہو۔

جرمن کار ساز صنعت اور وفاقی حکومت بھی مرسڈیز بینز کے خدشات سے متفق ہیں۔ دونوں نے تحفظ پسندانہ اضافی ٹیکسوں کی واضح مخالفت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس طرح کے اقدامات ٹیکسوں کے گھن چکر اور یہاں تک کہ تجارتی جنگ کا باعث بن سکتے ہیں جس کے نتیجے میں یورپی یونین کے اپنے معاشی مفادات کو خطرہ لاحق ہوجائے گا۔

Author

  • Xinhua

    شِنہوا دنیا کی صف اول کی نیوز ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔

    View all posts
اپنا تبصرہ لکھیں