ہومتازہ ترینٹیم مینجمنٹ کی ہدایت، بابر اعظم کا کچھ عرصے کیلئے کرکٹ سے...

ٹیم مینجمنٹ کی ہدایت، بابر اعظم کا کچھ عرصے کیلئے کرکٹ سے وقفہ لینے کا فیصلہ

قومی کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ کی ہدایت پر سٹار بیٹسمین بابر اعظم نے کچھ عرصے کیلئے کرکٹ سے وقفہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کی مینجمنٹ نے بابر اعظم کو آرام کا مشورہ دیا تھا جس کے باعث وہ جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں شرکت نہیں کرینگے، ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے انہیں ٹورنامنٹ کھیلنے کی ہدایت بھی نہیں دی گئی ہے۔

بابر اعظم نے اپنی عدم دستیابی سے متعلق لاہور وائٹس کو آگاہ کر دیا ہے جو نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں شریک ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم نے اس دوران اپنی بیٹنگ بہتر بنانے کیلئے انفرادی کوچز کیساتھ نیٹس میں ٹریننگ شروع کر دی ہے، وہ آنیوالی پاکستان سپر لیگ کو مدنظر رکھتے ہوئے تیاری کر رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق بابر اعظم اپنی پرانی بیٹنگ تکنیک کو دوبارہ موثر بنانے کیلئے خصوصی محنت کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ وہ پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کی جانب سے اوپننگ کرتے نظر آئیں گے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں