ہومتازہ ترینتمام کھلاڑی اگلے میگا ایونٹ کیلئے سخت محنت کرینگے، کیوی کوچ

تمام کھلاڑی اگلے میگا ایونٹ کیلئے سخت محنت کرینگے، کیوی کوچ

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے فائنل میں بھارت کے ہاتھوں ناکامی کے بعد نیوزی لینڈ نے نگاہیں 2028کے ٹورنامنٹ پر مرکوز کرلی ہیں، بھارت اور سری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں ہونیوالی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل ہارنے کے بعد نیوزی لینڈ نے مختصر فارمیٹ کے اگلے ورلڈکپ کیلئے تیاریاں ابھی سے شروع کردیں۔

کیوی کوچ روب والٹر نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل میں شکست کے باوجود ہمارے نوجوان کھلاڑی آئندہ 2028ایڈیشن میں کامیابی کیلئے پرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم میں واضح طور پر کامیابی کی بھوک موجود اور سب اگلے میگا ایونٹ کیلئے سخت محنت کرینگے، نوجوان کھلاڑی 2028کے سکواڈ کا حصہ بننے کیلئے کوشاں اور اس بار ٹائٹل جیتنے کی پوری کوشش کرینگے۔

والٹر نے کہا کہ ورلڈ کپ کے فائنل تک پہنچنا قابل فخر بات ہے، البتہ آخری میچ میں بہترین کھیل پیش نہ کرنے پر مایوسی بھی ہوئی، یہ ہمارے لئے ایک تلخ و شیریں تجربہ ثابت ہوا جبکہ فائنل میں پہنچنے پر خوش تو ٹائٹل نہ جیت پانے پر دکھی ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں