ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور وزیراعظم شہباز شریف نے خطے کی بدلتی صورتحال پر رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے پاکستانی وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور مشرق وسطی میں جاری کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔
ایرانی صدر نے کہا کہ ایران کا خطے کے دیگر ممالک کیساتھ کسی تنازع میں پڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی برادری جنگ کے ذمہ داروں پر توجہ نہیں دیتی تو عالمی نظام اور سیکیورٹی کو سنگین خطرات ہو سکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق فریقین نے خطے کی بدلتی صورتحال پر رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔


