عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مزید بڑھ گئی ہے جس کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 3700روپے مہنگا ہونے کے بعد 5لاکھ 43ہزار 262روپے کا ہوگیا ہے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 3172 روپے اضافے کے بعد 4لاکھ 65ہزار 759روپے ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے جہاں ایک اونس سونا 37ڈالر مہنگا ہو کر 5205 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
دوسری جانب مقامی مارکیٹ میں ایک تولہ چاندی کی قیمت 9354 روپے پر برقرار رہی۔


