ہومپاکستانمشیر خزانہ کا رواں مالی سال اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا...

مشیر خزانہ کا رواں مالی سال اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 41 ارب ڈالر سے بڑھنے کا عندیہ

مشیر خزانہ خرم شہزاد نے رواں مالی سال اووسیز پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 41 ارب ڈالر سے بڑھنے کا عندیہ دے دیا۔

بدھ کو سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں خرم شہزاد نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ملک پر اعتماد کی مضبوط عکاسی، ملکی ترقی کیلئے غیرمتزلزل عزم کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

انہوں نے کہاکہ فروری میں ترسیلات زر کا حجم 3.3 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال فروری کے 3.1 ارب ڈالر کے مقابلے میں 5.2 فیصد زائد ہے، مالی سال کے پہلے 8ماہ میں ترسیلات زر کا حجم 26.5 ارب ڈالر رہا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 23.9ارب ڈالر کے مقابلے میں 10.5 فیصد زائد ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس رحجان کے تناظر میں جاری مالی سال کے اختتام تک ترسیلات زر کا مجموعی حجم 41ارب ڈالر سے زیادہ ہوگا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں