بیجنگ کی جی ڈی پی میں پہلی 3 سہ ماہی کے دوران 5.1 فیصد اضافہ

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں غیر ملکی سیاح وانگ فوجنگ اسٹریٹ میں دیکھے جا سکتے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا) بیجنگ کی مجموعی مقامی پیداوار (جی ڈی پی) میں 2024 کی پہلی 3 سہ ماہی کے دوران گزشتہ سال کی نسبت 5.1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

میونسپل ادارہ شماریات کے مطابق چین کے دارالحکومت کی جی ڈی پی جنوری سے ستمبر تک 33 کھرب یوآن (تقریباً 465 ارب امریکی ڈالرز) ہوگئی ہے۔

بیجنگ کی کلیدی صنعتوں نے سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران مستحکم ترقی کی۔ کمپیوٹرز، مواصلاتی اور برقی ساز و سامان تیار کرنے والی دیگر صنعتوں نے گزشتہ سال کی نسبت 19.5 فیصد ترقی کی جبکہ کارسازی کی صنعت میں بھی گزشتہ سال کی نسبت 18.4 فیصد اضافہ ہوا۔

معلومات کی ترسیل، سافٹ ویئر اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی خدمات کے تیسرے درجے کے شعبوں نے تیز تر ترقی کرتے ہوئے 710.5 ارب یوآن آمدن حاصل کی جو گزشتہ سال کی نسبت 11.9 فیصد زیادہ ہے۔ مالیاتی صنعت کی ایڈڈ ویلیو 6.6 فیصد اضافے کے ساتھ 672 ارب یوآن ہوگئی۔

روز گار کے لحاظ سے بیجنگ میں پہلی 3 سہ ماہی کے دوران شہری بے روزگاری کی شرح اوسطاً 4.1 فیصد رہی جو گزشتہ سال کی نسبت 0.4 فیصد پوائنٹس کم ہے۔

Author

  • Xinhua

    شِنہوا دنیا کی صف اول کی نیوز ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔

    View all posts
اپنا تبصرہ لکھیں