ہومتازہ ترینکھیتوں سے قانون سازی تک، این پی سی کی رکن سُون سُویون...

کھیتوں سے قانون سازی تک، این پی سی کی رکن سُون سُویون کسانوں کی آواز بن گئیں

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): سُون سویون، رکن، این پی سی

"کسانوں کی نمائندگی کرنے والی نچلی سطح کی این پی سی رکن کے طور پر میں سب سے زیادہ کسانوں کی آواز اور ان کے مسائل کی فکر کرتی ہوں۔”

چودھویں نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کی رکن سُون سُویون نہ صرف ایک زرعی کاروباری شخصیت ہیں بلکہ چین کے شمال مشرقی صوبہ لیاوننگ کے شہر پانجِن میں دیہی برادریوں کی آواز بھی ہیں۔

ایک کسان پس منظر رکھنے والی سُون طویل عرصے سے زرعی پیداوار کے محاذ پر سرگرم رہی ہیں۔

آج وہ مقامی دیہاتیوں خاص طور پر خواتین کی رہنمائی کر رہی ہیں تاکہ وہ ایسی مخصوص زرعی صنعتیں قائم کریں جو زیادہ آمدنی دے سکیں۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): سُون سُویون، رکن، این پی سی

"میں نے سال 2000 میں کلیویا کی کاشت، اس کی دیکھ بھال اور فروخت کرنا شروع کر دی۔ سال 2005 میں میرا کاروبار ترقی کرنے لگا کیونکہ ملک بھر کی منڈیوں میں اس کی طلب بہت زیادہ تھی۔

میرے آس پاس کے دیگر دیہات کے لوگوں نے جب دیکھا کہ پھولوں کی کاشت آمدنی کا ذریعہ بن سکتی ہے تو وہ بھی میری ٹیم میں شامل ہوگئے۔ بعد ازاں میں نے مقامی خواتین کی رہنمائی کی تاکہ وہ مخصوص صنعتوں میں کام کریں اور ہم سب مل کر خوشحالی قائم کر سکیں۔

سال 2013 میں میں نے کلیویا کی کاشت کے لیے ایک کوآپریٹو قائم کیا، جو آج 9 شہروں کے لوگوں کے ساتھ تعاون کر رہا ہے اور 800 سے زائد افراد کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کر چکا ہے۔ پانجِن کی منفرد برانڈ خصوصیات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے کاروبار کی نئی شاخ کے طور پر قلیائی مٹی میں ٹماٹر اگانا شروع کر دیا۔”

ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): ژانگ ہونگ لیانگ، نائب سربراہ، تیانشوئی ٹاؤن، پانجِن شہر

"زرعی ترقی کے شعبے میں رہنما کے طور پر سُون سُویون نے آس پاس کے کئی علاقوں کے رہائشیوں کو ان صنعتوں میں شامل کیا اور عوامی سطح پر وسیع پذیرائی حاصل کی۔”

سال 2023 میں قومی قانون ساز منتخب ہونے کے بعد سُون باقاعدگی سے مقامی دیہات کا دورے کرتی ہیں تاکہ وہاں کے رہائشیوں کی ضروریات اور مسائل جان سکیں۔

ساؤنڈ بائٹ 4 (چینی): سُون سُویون، رکن، این پی سی

"گزشتہ تین برسوں میں این پی سی کی رکن ہوتے ہوئے میں نے اپنی ذمہ داریوں کا بوجھ دن بہ دن بڑھتا ہوا محسوس کیا۔ میں مقامی سطح پر سرگرم رہتی ہوں اور کسانوں سے مسائل براہ راست سننے کے لئے وقت نکالتی ہوں۔

سُون نے 2023 میں زراعتی انشورنس کے طریقہ کار کو بہتر بنانے کے لئے قومی قانون ساز ادارے میں تجویز پیش کی۔ گزشتہ برس 2025 میں ان کی ایک اور تجویز بھی کسانوں کے خدشات کی عکاسی کرتی تھی جو چین شمال مشرقی علاقے میں زمین کی گہری ہلائی کے طریقوں سے متعلق تھی۔

ساتھ ہی میں نے کام تلاش کرنے والی خواتین کو اپنے کوآپریٹو میں خوش آمدید کہا۔ انہیں روزگار دیا، آمدنی شروع کرائی اور واقعی ان کی مدد کی۔ اس طرح میری طویل عرصے کی خواہش پوری ہو گئی۔”

پانجِن، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

سُون سُویون قومی سطح پر کسانوں کےمسائل اجاگر کر رہی ہیں

پانجِن شہر میں زرعی صنعتوں کے فروغ سے روزگار کے مواقع پیدا ہوئے

سُون نے سال 2000 میں کلیویا کی کاشت اور فروخت کا آغاز کیا

سال 2005 میں ملک بھر میں پھولوں کی زبردست طلب سامنے آئی

سُون نے مقامی خواتین کو مخصوص صنعتوں کے قیام کے لئے راغب کیا

سال 2013 میں قائم کیا گیا کوآپریٹو اب 9 شہروں میں سرگرم عمل ہے

کوآپریٹو نے آس پاس کے علاقوں میں 800 سے زائد افراد کو روزگار دیا

پانجِن کی منفرد برانڈ خصوصیات کے تحت قلیائی مٹی میں ٹماٹر اگانا شروع کیا

این پی سی کی رکن منتخب ہونے پر سُون نے دیہات کے دورے کئے

وہ خواتین کو کام اور آمدنی فراہم کرنے کو اپنی دیرینہ خواہش قرار دیتی ہیں

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں