بیجنگ (شِنہوا) چین کی 14 ویں قومی عوامی کانگریس (این پی سی) کے چوتھے سیشن کا دوسرا مکمل اجلاس پیر کو منعقد ہوا۔
اجلاس میں شی جن پھنگ اور دیگر پارٹی و ریاستی رہنماؤں نے شرکت کی۔
این پی سی کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ لے جی نے اجلاس میں قائمہ کمیٹی کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔
اعلیٰ عوامی عدالت کے صدر ژانگ جون نے اعلیٰ عدالت کی کارکردگی رپورٹ اجلاس میں پیش کی۔
اعلیٰ عوامی استغاثہ کے پروکیوریٹر جنرل ینگ یونگ نے اجلاس میں ادارے کی کارکردگی کی رپورٹ پیش کی۔
این پی سی کی قائمہ کمیٹی کی جانب سے قوانین میں جامع ترمیم کے کام اور بعض قوانین اور فیصلوں سے متعلق مجوزہ طریقہ کار کے بارے میں ایک رپورٹ اجلاس میں غور و خوض کے لئے پیش کی گئی۔


