ہومپاکستانوفاقی حکومت کا فائیو جی سپیکٹر کی نیلامی شروع کرنے کا اعلان

وفاقی حکومت کا فائیو جی سپیکٹر کی نیلامی شروع کرنے کا اعلان

وفاقی حکومت نے منگل سے ملک میں فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

پیر کو وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ، وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ اور چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمن نے فائیو جی نیلامی پر صحافیوں کو بیک گرائونڈ بریفنگ دی۔

وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے بتایا کہ پورا پاکستان 1987سے اب تک 274میگا ہرٹس پر چل رہا ہے، کل ملک میں 600میگا ہرٹس سپیکٹرم نیلام ہونے جارہا ہے، فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی سافٹ ویئر کے ذریعے ہوگی، نیلامی کا عمل لائیو ہوگا جس میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔

چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمن نے کہا کہ ٹیلی کام کمپنیوں نے آکشن میں شرکت کیلئے اپنے اپنے کنسلٹنٹ ہائیر کئے ہیں، موک آکشن کے دوران تمام ٹیلی کام کمپنیوں نے سافٹویئر چیک کیا، کسی کمپنی نے کسی قسم کے کسی خدشے کا اظہار نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ فائیو جی آنے سے موبائل پیکیجز مہنگے نہیں ہونگے، پی ٹی اے یقینی بنائے گا کہ پیکیجز کی قیمت نہ بڑھے، یہ طے نہیں کہ فائیو جی کی نیلامی سے کتنا ریونیو حاصل ہوگا تاہم حکومت کا مقصد پیسے اکٹھے کرنا نہیں، کنیکٹوٹی کی بہتری ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں