سعودی عرب کی وزارت افرادی قوت کی جانب سے مملکت میں فری لانسنگ پروگرام کے تحت اب تک 2لاکھ 50ہزار سے زیادہ شہریوں کی رجسٹریشن کی گئی ہے جو مختلف شعبوں میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق وزارت نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا ہے کہ مملکت کے وژن 2030کے اہداف کو سامنے رکھتے ہوئے وزارت نے سعودی شہریوں کیلئے مختلف اقدامات شروع کئے ہیں اسکا مقصد زیادہ سے زیادہ افراد کو روزگار کے بہترین مواقع فراہم کرنا ہے، فری لانسنگ اور لچکدار ملازمت کے اقدامات بھی متعارف کرائے گئے ہیں، فری لانسنگ پروگرام کا مقصد شہریوں کے ہنر کو نکھارنا اور انہیں ملازمت کے بہتر سے بہتر مواقع فراہم کرنا ہے۔
وزارت کا کہنا تھا کہ فری لانسنگ پروگرام میں رجسٹریش کیلئے انتہائی آسان طریقہ کار مقرر کیا گیا ہے جس کے فوری بعد فری لانسنگ پروگرام کا پرمٹ جاری کیا جاتا ہے۔
لیبر مارکیٹ کے حوالے سے جاری اعداد وشمار میں کہا گیا ہے کہ مقامی مارکیٹ میں سعودی کارکنوں کا تناسب 49فیصد جبکہ غیرملکی 82.1فیصد ہیں۔


