ہومتازہ ترینچین کی پہلی خاتون خلا باز کی عالمی یوم نسواں پر خواتین...

چین کی پہلی خاتون خلا باز کی عالمی یوم نسواں پر خواتین کو مبارکباد

بیجنگ (شِنہوا) چین کی پہلی خاتون خلا باز لیو یانگ نے عالمی یوم نسواں کے موقع پر دنیا بھر کی خواتین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے حوصلے اور خود اعتمادی کا پیغام دیا ہے۔

انہوں نے شِنہوا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ خواتین سماجی تہذیب کو آگے بڑھانے والی، خاندان کی گرمجوشی کی محافظ اور خوابوں کی راہ میں روشنی کا تعاقب کرنے والی ہیں اور سب سے بڑھ کر وہ اپنی زندگی کا راستہ خود متعین کرتی ہیں۔

اکتوبر 1978 میں چین کے وسطی صوبے ہینان میں پیدا ہونے والی لیو یانگ نے 2012 میں شین ژو۔9 مشن کے ذریعے خلا میں جانے والی چین کی پہلی خاتون بن کر تاریخ رقم کی۔ اس مشن کے دوران انہوں نے انسان بردار خلائی پرواز کی اہم ٹیکنالوجیز میں چین کی مہارت کا مشاہدہ کیا جس سے ملک کے خلائی سٹیشن کی تعمیر کی مضبوط بنیاد رکھی گئی۔

ایک دہائی بعد 2022 میں شین ژو۔14 مشن کے دوران انہوں نے اپنے ساتھی خلا بازوں کے ساتھ 183 دن زمین کے مدار میں گزارے اور چین کے تیان گونگ خلائی سٹیشن کے بنیادی ڈھانچے کی تکمیل کا مشاہدہ کیا۔

لیو یانگ نے کہا کہ ہر خاتون نرمی کے ساتھ خود کو مضبوط بنائے، ثابت قدمی سے مشکلات کا سامنا کرے، دانشمندی سے معاشرے میں اپنا کردار ادا کرے اور جذبے کے ساتھ زندگی کو روشن کرے۔ ہمیں نہ عمر کی حدوں میں قید ہونا چاہیے اور نہ ہی کسی لیبل کی پابندی میں جکڑ جانا چاہیے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں