آپریشن غضب للحق کے تحت جنوبی وزیرستان سے ملحقہ افغان طالبان پوسٹ جبکہ پکتیکا میں شاہین بیس کے امیونیشن ڈپوذ کو مکمل تباہ کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق افواج پاکستان کی افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف موثر جوابی کاروائیاں جاری ہیں۔
سیکیورٹی فورسز کے مطابق پاک فوج افغان طالبان کے ٹھکانوں اور فوجی تنصیبات کو مسلسل نشانہ بنا رہی ہے، جنوبی وزیرستان سے ملحقہ افغان طالبان کی پوسٹ کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا جس کے نتیجے میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق افواج پاکستان نے پکتیکا میں شاہین بیس کے امیونیشن ڈپوذ کو بھی مکمل تباہ کر دیا۔
حکام کے مطابق آپریشن غضب للحق اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔


