ہومتازہ ترینچینی کمپنیوں نے شدید سردیوں کے باوجود جارجیا کے سب سے بڑے...

چینی کمپنیوں نے شدید سردیوں کے باوجود جارجیا کے سب سے بڑے ونڈ فارم منصوبے کو آگے بڑھایا

چینی کمپنیاں جارجیا کے ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے شعبے کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ وسطی جارجیا میں رُیسی ونڈ فارم کی تعمیر سخت سرد موسم کے باوجود تیزی سے جاری ہے۔

رُیسی ونڈ فارم جارجیا کے وسطی شہر گوری کے قریب واقع ہے۔ ونڈ ٹربائنز تیار کرنے والی چینی کمپنی گولڈ ونڈ اس منصوبے کے لئے ٹربائنز فراہم کر رہی ہے۔ کمپنی بعد ازاں منصوبے کے آپریشن اور دیکھ بھال میں بھی حصہ لے گی۔ یہ منصوبہ 206 میگاواٹ کی طے شدہ پیداواری صلاحیت کا حامل ہے اور اس وقت جارجیا میں ہوا سے بجلی پیدا کرنے کا سب سے بڑا زیر تعمیر منصوبہ ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): لوو یونگ جِن، سائٹ منیجر، غیر ملکی ذیلی ادارہ، گولڈونڈ

"مجموعی طور پر یہاں 33 ٹربائنیں نصب کی جا رہی ہیں جن میں سے ہر ایک کی پیداواری صلاحیت 6.25 میگاواٹ ہے۔ ایک ٹربائن کی تنصیب میں تقریباً پانچ دن لگتے ہیں۔”

مکمل طور پر فعال ہونے کے بعد اس ونڈ فارم سے ہر سال اتنی بجلی پیدا ہونے کی توقع ہے جو تقریباً دو لاکھ گھروں کی ضروریات پوری کرنے کے لئے کافی ہوگی جبکہ اس سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کے سالانہ اخراج میں تقریباً چار لاکھ ٹن تک کمی بھی متوقع ہے۔

سائٹ پر حفاظتی اور ماحولیاتی انتظام کے ذمہ دار جارجیا کے انجینئر جیورجی الاویڈز کا کہنا ہے کہ یہ ان کا چوتھا منصوبہ ہے جس میں وہ چینی انجینئرنگ ٹیموں کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): جیورجی الاویڈز، جارجیائی انجینئر

"یہ کسی چینی کمپنی کے ساتھ میرا چوتھا تجربہ ہے۔ پیشہ ور ماہرین اور اپنے ساتھیوں کے ساتھ میرا بہت اچھا اور مؤثر تعلق ہے۔ وہ نظم و ضبط کے پابند اور انتہائی باصلاحیت ہیں۔ منصوبے پر عمل درآمد کے دوران پیش آنے والی ہر مشکل میں وہ میری مدد کرتے ہیں۔”

اگرچہ رُیسی کے مقام پر ہوا کے وسائل وافر ہیں تاہم پیچیدہ موسمی اور ہوائی حالات تعمیراتی کام کے دوران مشکلات بھی پیدا کرتے ہیں۔ اس موسم سرما میں جارجیا بھر میں ہونے والی طویل برفباری نے آلات کی نقل و حمل اور تعمیراتی مقام پر کام کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔

منصوبے کی نگرانی کرنے والی کمپنی بیورو ویریٹاس کے سائٹ منیجر ایرکن یاریچی نے کہا کہ پہاڑی علاقوں میں تعمیراتی مقامات پر سخت موسمی حالات معمول کی بات ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): ایرکن یاریچی، سائٹ منیجر، بیورو ویریٹاس

"میں یہ کہنا چاہوں گا کہ ہمارا ساتھیوں اور شراکت داروں کے ساتھ تعاون بہت مؤثر رہا۔ مثال کے طور پر بعض اوقات ہمیں سخت موسمی حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایسے مواقع پر ہمارے چینی ساتھی فوری طور پر سائٹ پر منصوبہ بندی میں تبدیلی کر لیتے ہیں جس سے ہم بڑی تاخیر اور غیر ضروری خطرات سے بچ جاتے ہیں۔ میرا خیال ہے کہ یہ منصوبہ نہ صرف جارجیا بلکہ پورے قفقاز خطے کے لیے ایک نیا اور اعلیٰ معیار قائم کرے گا۔”

گوری، جارجیا سے شنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

وسطی جارجیا میں رُیسی ونڈ فارم کی تعمیر سخت موسمی حالات کے باوجود جاری

چینی کمپنی گولڈ ونڈ منصوبے کے لئے جدید ونڈ ٹربائنز فراہم کر رہی ہے

یہ منصوبہ 206 میگاواٹ صلاحیت کے ساتھ جارجیا کا سب سے بڑا ونڈ فارم ہے

منصوبے کی تکمیل پر تقریباً دو لاکھ گھروں کو بجلی فراہم کی جائے گی

کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں سالانہ چار لاکھ ٹن کمی کی توقع

شدید برفباری کے باوجود تعمیراتی ٹیموں نے منصوبے پر کام جاری رکھا

شدید برفباری کے باوجود تعمیراتی ٹیموں نے منصوبے پر کام جاری رکھا

چین اور جارجیا کے انجینئر مل کر منصوبہ بروقت مکمل کرنے میں مصروف

ہر ونڈ ٹربائن کی پیداواری صلاحیت 6 اعشاریہ 25 میگاواٹ رکھی گئی

پہاڑی علاقوں میں سخت موسمی حالات تعمیراتی کام کو مزید مشکل بناتے ہیں

ماہرین کے مطابق منصوبہ پورے قفقاز خطے کے لئے نیا معیار قائم کرے گا

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں