ہومتازہ ترینکمبوڈیا میں لانکانگ میکونگ لائبریری نے طلبہ میں مطالعے کا شوق بڑھا...

کمبوڈیا میں لانکانگ میکونگ لائبریری نے طلبہ میں مطالعے کا شوق بڑھا دیا

کمبوڈیا کے دارالحکومت میں واقع پریک لیپ پرائمری اسکول کی چھٹی جماعت کی طالبہ سون میمی وقفے کے دوران اکثر لانکانگ میکونگ بُک ہاؤس میں کتابیں پڑھتی ہے۔ اس لائبریری میں مختلف موضوعات پر ہزاروں کتابیں موجود ہیں۔

اسکول میں جون 2025 میں قائم ہونے والی اس لائبریری نے ایک ہزار سے زائد طلبہ کو خمیر، چینی اور انگریزی زبانوں میں مفت تعلیمی وسائل فراہم کئے ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (خمیر): سون میمی، چھٹی جماعت کی طالبہ، پریک لیپ پرائمری اسکول

"مجھے اس لائبریری میں کتابیں پڑھنا پسند ہے کیونکہ یہاں کا ماحول ٹھنڈا اور خوشگوار ہے جس سے مجھے تازگی محسوس ہوتی ہے۔ مجھے لوک کہانیاں اور مزاحیہ تصویری کہانیوں کی کتابیں پڑھنا اچھا لگتا ہے۔ میں روزانہ آدھے گھنٹے سے ایک گھنٹے تک اس لائبریری میں مطالعہ کرتی ہوں۔ مجھے چینی زبان کی کتابیں پڑھنا بھی پسند ہے کیونکہ اس سے میرا علم اور چینی زبان دونوں بہتر ہوئے ہیں۔ اس لائبریری کی بدولت مجھے چینی، انگریزی اور خمیر زبانوں کے بارے میں زیادہ سیکھنے کا موقع ملا ہے۔ میں ان تمام عطیہ دہندگان کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جنہوں نے ہمارے اسکول کو یہ کتابیں فراہم کیں۔ ان کتابوں نے تمام طلبہ کے لئے قیمتی تعلیمی وسائل مہیا کئے ہیں۔”

ہینگ پیپور بھی اسی اسکول میں چھٹی جماعت کے طالبعلم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اکثر اس لائبریری میں کتابیں پڑھتے ہیں کیونکہ یہاں مختلف تعلیمی وسائل تک مفت رسائی حاصل ہے جو ان کی پڑھائی کے لئے بہت مفید ثابت ہو رہی ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (خمیر): ہینگ پیپور، چھٹی جماعت کا طالبعلم، پریک لیپ پرائمری اسکول

"مجھے اس لائبریری میں کتابیں پڑھنا بہت پسند ہے کیونکہ یہاں سے مجھے وسیع معلومات حاصل ہوتی ہیں۔ میں لانکانگ میکونگ لائبریری میں اکثر کتابیں پڑھنے آتا ہوں۔ میں روزانہ تقریباً آدھا گھنٹہ یہاں کتابیں پڑھتا ہوں۔ میں تعلیمی کتابیں پڑھنا پسند کرتا ہوں۔”

پریک لیپ پرائمری اسکول کی قائم مقام پرنسپل ہانگ چانڈی کے مطابق لائبریری میں خمیر، چینی اور انگریزی زبانوں میں ہزاروں کتابیں موجود ہیں جن میں ادب، ریاضی، سماجی علوم، تاریخ، سائنس اور لوک کہانیوں سمیت کئی موضوعات شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسکول کے تقریباً 1300 طلبہ اور درجنوں اساتذہ اس لائبریری سے مستفید ہو چکے ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 3 (خمیر): ہانگ چانڈی، قائم مقام پرنسپل، پریک لیپ پرائمری اسکول

"یہ چینی کتابیں چین کے سفارتخانے نے کمبوڈیا کو عطیہ کی ہیں۔ یہ کتابیں تمام طلبہ کے لئے بہت اہم ہیں۔ خاص طور پر ان طلبہ کے لئے جو چینی زبان سیکھ رہے ہیں۔وہ جو چینی زبان سیکھ رہے ہیں۔یہ کتابیں طلبہ کے لئے علم کا خزانہ ہیں جہاں وہ تحقیق اور مطالعہ کر سکتے ہیں۔ میرے اسکول کے تمام طلبہ یہاں کتابیں پڑھ کر خوش ہیں اور اس خوبصورت لائبریری کے قیام پر چین کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔”

"یہ چینی کتابیں کمبوڈیا میں چینی سفارت خانے کی جانب سے عطیہ کی گئی ہیں۔ یہ تمام طلبہ خصوصاً چینی زبان سیکھنے والوں کے لیے بہت اہم ہیں۔ یہ کتابیں علم کا خزانہ ہیں جہاں طلبہ تحقیق اور مطالعہ کر سکتے ہیں۔ ہمارے اسکول کے تمام طلبہ یہاں کتابیں پڑھ کر خوش ہوتے ہیں اور اس خوبصورت لائبریری کی فراہمی پر چین کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔”

کمبوڈیا میں لانکانگ میکونگ بک ہاؤسز کے قیام کو مربوط کرنے والی کمبوڈیا چائنیز ایوولوشن ریسرچرز ایسوسی ایشن کے صدر چیئا منی رتھ نے کہا کہ پریک لیپ پرائمری اسکول کا یہ بک ہاؤس چین کی خیراتی تنظیموں کی معاونت سے بننے والا تیسرا لائبریری منصوبہ ہے۔

انہوں نے شِنہوا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ لائبریریاں نہ صرف چینی حکمت اور ترقی کے تجربات کے اشتراک کے لیے ایک اہم مقام فراہم کرتی ہیں بلکہ انہوں نے لانکانگ میکونگ تعاون، ثقافتی تبادلہ اور باہمی تفہیم کو بھی فروغ دہا ہے۔

نوم پنہ سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں