ایران کے پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹے کے دوران ایرانی حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔
ایک بیان میں پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ 21امریکی بحرین میں نیول اڈے پر مارے گئے ہیں، تہران ریفائنری پر حملے کے بعد حیفا ریفائنری کو نشانہ بنایا گیا اور امریکی تیل کے جہاز کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
قبل ازیں ایرانی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز میں مارشل آئی لینڈ کے پرچم والے ٹینکر کو نشانہ بنایا، پاسداران انقلاب کی فورسز نے خلیج میں مارشل آئی لینڈز کے پرچم والے آئل ٹینکر کو ڈرون حملے میں نشانہ بنایا ہے۔


