چینی نائب صدر کی انڈونیشیا کے نئے نائب صدر سے ملاقات

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں چین کے نائب صدر ہان ژ ینگ انڈونیشیا کے نئے منتخب نائب صدرجبران راکابومنگ راکا سے ملاقات کے موقع پر مصافحہ کررہے ہیں۔(شِنہوا)

جکارتہ (شِنہوا) چین کے نائب صدر ہان ژ ینگ نے انڈونیشیا کے نئے منتخب نائب صدر جبران راکابومنگ راکا سے ملاقات کی ہے۔

ہان نے سوموار کے روز جبران کو انڈونیشیا کے نائب صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور اس بات پر زور دیا کہ چین اور انڈونیشیا اچھے پڑوسی اور اچھے شراکت دار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں فریقین کے درمیان تعاون ایک دوسرے کے لیے انتہائی مکمل اور باہمی فائدے کا حامل ہے جس نے دونوں ممالک کو ٹھوس فوائد فراہم کیے ہیں۔

ہان نے کہا کہ چین نئی انڈونیشین حکومت کی پالیسی کی ترجیحات کی روشنی میں دونوں ممالک کی ترقی کی حکمت عملیوں میں ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی)کے اعلیٰ معیار کے تعاون کی قیادت میں مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو مزید گہرا کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ باہمی مفیداور یکساں نتائج کو یقینی بنایا جا سکے اور چین۔انڈونیشیا کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ کمیونٹی کی تعمیر کو مشترکہ طور پر آگے بڑھایا جا سکے۔

Author

  • Xinhua

    شِنہوا دنیا کی صف اول کی نیوز ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔

    View all posts
اپنا تبصرہ لکھیں