بیجنگ میں نئی سب وے لائن کی کھدائی کردی گئی

چین ، دارالحکومت بیجنگ کے سب وے اسٹیشن میں داخل ہونے سے قبل ایک مسافر ہتھیلی اسکین کررہا ہے۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چائنہ ریلوے 14 ویں بیورو گروپ کارپوریشن لمیٹڈ نے اعلان کیا ہے کہ بیجنگ سب وے لائن 17 کی سرنگ کے درمیانی حصے کی پیر کو کھدائی کی گئی جس کے ساتھ ہی پوری سرنگ کی کھدائی مکمل ہوگئی۔

بیجنگ سب وے لائن 17 نقل و حمل کا ایک اہم حصہ ہے جو چینی دارالحکومت میں شمال سے جنوب کو جاتی ہے جہاں 2 کروڑ 19 لاکھ افراد رہائش پذیرہیں۔

لائن نمبر 17 کی مجموعی طوالت 49.7 کلومیٹر ہے جس پر 21 اسٹیشن ہیں۔ اس کے شمالی اور جنوبی حصوں کو 2023 اور 2021 میں ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا تھا۔

اس لائن کے مکمل طور پر فعال ہونے کے بعد لائن 5 اور 10 پر ٹریفک کا دباؤ کم ہونے کی توقع ہے۔

Author

  • شِنہوا دنیا کی صف اول کی نیوز ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔

    View all posts