ہومتازہ ترینچین میں برقی گاڑیوں کے چارجنگ نیٹ ورک میں تیز رفتار توسیع...

چین میں برقی گاڑیوں کے چارجنگ نیٹ ورک میں تیز رفتار توسیع جاری

بیجنگ (شِنہوا) جنوری میں چین کے الیکٹرک گاڑیوں (ای ویز) کے چارجنگ نیٹ ورک میں تیزی سے توسیع جاری رہی اور گزشتہ ماہ کے اختتام تک چارجنگ کنیکٹرز کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 7 لاکھ تک پہنچ گئی۔

قومی توانائی انتظامیہ کے اعداد و شمار کےمطابق یہ تعداد ایک سال پہلے کے مقابلے میں 49.6 فیصد کے نمایاں اضافے کو ظاہر کرتی ہے۔

اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ان میں سے تقریباً 40 لاکھ 80 ہزار سرکاری چارجنگ سہولیات تھیں جبکہ ایک کروڑ 59 لاکھ نجی تھیں جن میں گزشتہ سال کی نسبت بالترتیب 31.2 فیصد اور 56.1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق جنوری کے اختتام تک الیکٹرک گاڑیوں کے سرکاری چارجنگ سٹیشنز کی مجموعی نصب شدہ صلاحیت 22 کروڑ 60 لاکھ کلوواٹ تک پہنچ گئی، جو فی چارجنگ سٹیشن اوسطاً تقریباً 47.01 کلوواٹ بنتی ہے۔

چین کے چارجنگ نیٹ ورک میں یہ توسیع حالیہ برسوں میں چینی صارفین میں ماحول دوست الیکٹرک گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا نتیجہ ہے۔

چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کے مطابق 2025 میں ملک میں نئی توانائی والی گاڑیوں (این ای ویز) کی پیداوار اور فروخت میں تیزی دیکھی گئی جو بالترتیب ایک کروڑ 66 لاکھ 26 ہزار اور ایک کروڑ 64 لاکھ 90 ہزار یونٹس رہی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں