چین ، او آئی سی کے مندوبین سنکیانگ میں استحکام و ترقی کے معترف

چین، شمال مغربی سنکیانگ ویغور خودمختارعلاقے کے ارمچی کے عظیم بازار میں فنکار رقص پیش کررہے ہیں۔(شِنہوا)

ارمچی (شِنہوا) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے متعدد ممالک کے نمائندوں اور او آئی سی جنرل سیکریٹریٹ کے حکام پر مشتمل 32 رکنی وفد نے چینی وزارت خارجہ کی دعوت پر 16 سے 19 اکتوبر تک چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغورخود مختارعلاقے کا دورہ کیا ہے۔

مندوبین نے ترپان، ہامی اور علاقائی صدرمقام ارمچی جیسے شہروں کا دورہ کیا اور خطے کے مختلف نسلی گروہوں کے درمیان سماجی استحکام، ہم آہنگی اور مشترکہ ترقی کو سراہا ۔

مندوبین نے انسداد دہشت گردی، ترقی اور غلط معلومات کا مقابلہ کرنے میں تعاون کے امکانات اور انسداد دہشت گردی میں عالمی اتحاد کی اہمیت پر زور دیا۔

سنکیانگ میں انسداد دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کی کوششوں پر ایک نمائش کا دورہ کرنے کے بعد او آئی سی میں مالی کے نمائندے بوبکر گورو ڈیال نے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ عالمی جنگ کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ ممالک کو اس خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے متحد ہونا چاہئے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ کچھ ممالک دوسروں کے استحکام کو نقصان پہنچانے اور ان کے وسائل پر قبضہ کرنے کے لئے خفیہ طریقے سے دہشت گردی کو بڑھاوا دیتے ہیں۔

مالی کے سفارتکار نے کہا کہ صرف چین ہی غلط معلومات کا شکار نہیں ہے، جھوٹے بیانیے کا مقابلہ کرنے کے لئے وسیع تر عالمی تعاون کی ضرورت ہے۔

Author

  • Xinhua

    شِنہوا دنیا کی صف اول کی نیوز ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔

    View all posts
اپنا تبصرہ لکھیں