ہومانٹرٹینمنٹاپنے کام کو اور وسیع کرنا چاہتی تھی اسلئے ہالی ووڈ چلی...

اپنے کام کو اور وسیع کرنا چاہتی تھی اسلئے ہالی ووڈ چلی گئی، پریانکا چوپڑا

عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ہالی وڈ میں کام کرنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے نہیں لگتا میں کبھی بالی ووڈ چھوڑنا چاہتی تھی، جب میں ہندی فلموں میں کام کر رہی تھیں تو بہت سی وجوہات کی بنا پر خودکو محدود محسوس کیا، میں اپنے کام کو اور وسیع کرنا چاہتی تھی، مجھے ایک طرح سے ایسے مواقع تلاش کرنے کی طرف دھکیل دیا گیا جو بطور ایک فنکار مجھے کرنے چاہئے، پھر میں کام کیلئے امریکا پہنچ گئی۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ اب 12سال یا اس سے بھی زیادہ کا وقت گزر گیا ہے اور مجھے لگتا ہے کہ اچھے کام کا انتخاب کرنا آسان نہیں ہے، مجھے ہندوستانی فلمیں پسند ہیں، میں بھارت دوبارہ واپس آکر واقعی خوش ہوں اور مجھے بالی ووڈ اور ہالی وڈ دونوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پسند نہیں، مجھے دونوں انڈسٹری میں کام کرنا پسند ہے، دونوں انڈسٹریز میں کام کرنا مختلف ہے جیسے دونوں کی ثقافتیں مختلف ہیں لیکن اب میرا دماغ دو مختلف طریقوں سے کام کرسکتا ہے اسلئے یہ واقعی ایک منفرد، حیرت انگیز اور مزے کی چیز ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں