امریکہ اور اسرائیل کے حملوں میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کیخلاف کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے اور ممکنہ احتجاج کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144نافذ کردی گئی ہے۔
اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144نافذ ہے جس کے تحت ہر قسم کے اجتماعات کو غیرقانونی تصور کیا جائیگا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق شہری کسی بھی اجتماع کا حصہ مت بنیں، احتجاج، مظاہرے یا اجتماع کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کی جائیگی۔
دوسری جانب امریکا او اسرائیل کے ایران پر حملوں کیخلاف ایمبیسی روڈ پر ریلی نکالی گئی، ریڈ زون کی طرف جانیوالے تمام راستے بند کر دئیے گئے ہیں۔


