امریکی سینٹ کام نے ایران پر حملوں کی ویڈیو جاری کردی ہے، 33 سیکنڈز کی ویڈیو میں امریکی فوج کی جانب سے ایران میں اہداف کو نشانہ بناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
امریکا اور اسرائیل کی جانب سے گزشتہ روز کئے گئے مشترکہ حملوں میں اب تک ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور سپریم لیڈر کے مشیر اعلیٰ علی شامخانی کی شہادت کی تصدیق ہو چکی ہے، حملوں میں لڑکیوں کے سکول کو بھی نشانہ بنایا گیا جس طالبات سمیت 160سے زائد افراد کی شہادت ہوچکی ہے جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔


