اسٹریٹجک میزائل دستے قوت مزاحمت اور جنگی صلاحیتوں میں اضافہ کریں، چینی صدر

چینی صدر شی جن پھنگ ایک بریگیڈ  کی تاریخ سے متعلق آگاہی حاصل کررہے ہیں۔(شِنہوا)

ہیفے (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے ملک کے اسٹریٹجک میزائل دستوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی قوت مزاحمت اور جنگی صلاحیتیں مضبوط کرکے جماعت اور عوام کی دی گئی ذمہ داریاں اچھے طریقے سے پوری کریں۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی نے یہ بات چا ئنیز پیپلز لبریشن آرمی راکٹ فورس کے ایک بریگیڈ کے معائنہ کے دوران کہی۔

چینی صدر شی جن پھنگ ہتھیارچلانے کی تربیت کا جائزہ لینے کے دوران ایک بریگیڈ کے افسران اور فوجیوں سے گفتگو کررہے ہیں۔(شِنہوا)

Author

  • Xinhua

    شِنہوا دنیا کی صف اول کی نیوز ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔

    View all posts
اپنا تبصرہ لکھیں