چین نے دوہرے استعمال کی اشیاء کے برآمدی کنٹرو ل بارے ضوابط جاری کر د ئیے

چینی وزیر اعظم لی چھیا نگ ایک تقر یب میں شر یک ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے دوہرے استعمال کی اشیاء کی برآمدات کو کنٹرول کرنے کےبارے میں ضوابط کے اجرا کے لیے ریاستی کونسل کے ایک حکم نامے پر دستخط کیے ہیں جویکم دسمبر 2024 سے نافذ العمل ہوں گے۔

قومی سلامتی کے جامع نکتہ نظر کو برقرار رکھتے ہوئے یہ ضوابط 6 ابواب اور 50 دفعات پر مشتمل ہیں اور یہ بین الاقوامی امن کے تحفظ، اعلیٰ معیار کی ترقی کو اعلیٰ سطح کی سلامتی کے ساتھ مربوط کرنے اور دوہرے استعمال کی اشیاء کی برآمدات پر کنٹرول کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے وضع کئے گئے ہیں۔

دوہرے استعمال کی اشیاء سے مراد وہ سامان، ٹیکنالوجیز اور خدمات ہیں جو سول یا فوجی دونوں مقاصد کے لیے استعمال ہو سکتی ہیں یا فوجی صلاحیت میں اضافے بالخصوص بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے ڈیزائن، ترقی، پیداوار یا استعمال اور ان کی ترسیل کے ذرائع کے لیے معاون ثابت ہو سکتی ہیں ۔

ضوابط میں شامل تجارتی سہولت کاری کے اقدامات کے مطابق دوہرے استعمال کی اشیاء کے برآمد کنندگان کے لیے اندراج کے نظام کو ختم کر دیا جائے گا اور دوہرے استعمال کی اشیاء کے برآمدی کنٹرول کی پالیسیوں کی شفافیت اور معیار کے تعین کرنے کو بہتر بنایا جائے گا۔

ان ضوابط میں لائسنس مینجمنٹ، کنٹرول لسٹ اور دوہرے استعمال کی اشیاء کے برآمدی کنٹرول کی نگرانی کے لیے تفصیلی اقدامات بھی شامل ہیں۔

Author

  • شِنہوا دنیا کی صف اول کی نیوز ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔

    View all posts