بدھ, جون 18, 2025
ہومLatestوزیر خزانہ کا توانائی، سرکاری اداروں ،ٹیکس نظام میں اصلاحات جاری رکھنے...

وزیر خزانہ کا توانائی، سرکاری اداروں ،ٹیکس نظام میں اصلاحات جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے توانائی، سرکاری اداروں اور ٹیکس نظام میں اصلاحات جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں اشیائے ضروریہ کے وافر ذخائر موجود ہیں،قرضوں کی ادائیگی کی لاگت کم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔اسلام آباد میں نیشنل ورکشاپ آن ٹرانزیشننگ ٹو ڈیفائنڈ کنٹریبیوشن پنشن سکیمز سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ مشرق وسطی میں بڑھتی ہوئی جیو پولیٹیکل کشیدگی کے تناظر میں پاکستان کسی بھی ممکنہ اثر سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔

انہوںنے کہا کہ حکومت نے تمام متعلقہ فریقین کیساتھ تفصیلی اجلاس کیا جس میں اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ ملک میں اشیائے ضروریہ کے وافر ذخائر موجود ہیں، اثاثہ جات کی تمام اقسام کی قیمتوں پر مکمل نظر ہے ،ہر ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہم تیار ہیں، اگر صورتحال مزید بگڑتی ہے تو ہم اقدامات کیلئے اچھی پوزیشن میں ہیں، امید ہے ایسا نہیں ہوگا۔

انہوں نے حکومت کی جانب سے توانائی، سرکاری اداروں اور ٹیکس نظام میں جاری ساختی اصلاحات عمل کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ٹیرف میں بنیادی اصلاحات کی ہیں تاکہ معیشت کو مسابقتی بنایا جا سکے اور ہماری برآمدی صنعت ترقی کرے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت قرضوں کی ادائیگی کی لاگت کو کم کرنے کیلئے بھی کوشاں ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ پنشن کی ادائیگیاں ایک کھرب روپے سے تجاوز کر چکی ہیں جو وفاقی حکومت کے ترقیاتی بجٹ سے زائد ہیں۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!