جمعرات, فروری 26, 2026
ہومپاکستانلاہور، 133 سرکاری سکولوں کی عمارات خطرناک قرار، تعلیمی سرگرمیاں معطل

لاہور، 133 سرکاری سکولوں کی عمارات خطرناک قرار، تعلیمی سرگرمیاں معطل

لاہور میں 133 سرکاری سکولوں کی عمارات خطرناک قرار دے کر تعلیمی سرگرمیاں معطل کردی گئیں۔

سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے مطابق سی اینڈ ڈبلیو کے سروے کے بعد عمارتیں خالی کروا لی گئی ہیں جزوی اور مکمل طور پر خستہ حال عمارتوں میں تدریسی عمل روک کر طلباء کی منتقلی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی کے مطابق لاہور کے 144 سکولوں میں نئے ٹوائلٹ بلاکس کی تعمیر جاری ہے جبکہ 34سکولوں میں بائونڈری والز بنانے کا کام تیزی سے جاری ہے۔

حکام کے مطابق تعمیراتی کام والے حصوں کو مکمل طور پر کارڈن آف کر کے ایک ٹیچر کو فوکل پرسن تعینات کیا گیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!