کینیڈا کا چینی مصنوعات کو اضافی ٹیکس سے مستثنیٰ کرنے کا اعلان

چین نے اپنی الیکٹرک گاڑیوں، سٹیل اور ایلومینیم پر اضافی ٹیکس عائد کرنے کے خلاف عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) میں کینیڈا کو مشاورت کی درخواست پیش کی تھی۔(شِنہوا)

اوٹاوا(شِنہوا) کینیڈا کی وفاقی حکومت نے کہا ہے کہ کاروباری کمپنیاں اب چین سے درآمد کی گئی الیکٹرک گاڑیوں (ای ویز)، سٹیل اور ایلومینیم پر اضافی ٹیکس کے استثنیٰ کی درخواست کرسکتی ہیں۔

کینیڈا کی وزارت خزانہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ٹیکس کی معافی اضافی ٹیکسوں میں ریلیف فراہم کرے گی یا پہلے سے ادا کئے گئے اضافی ٹیکسوں کی واپسی یقینی بنائے گی تاکہ کینیڈین صنعت کے پاس ترسیلی نظام بہتر بنانے کے لئے وافر وقت ہو۔

وزارت نے کہا کہ ٹیکس معافی کا اطلاق اہم صنعتی شعبے کی مصنوعات پر ممکنہ اضافی ٹیکس پر بھی ہوگا جبکہ وفاقی حکومت ٹیکس معافی کے مناسب عرصے کا تعین کرے گی۔

کینیڈا نے اکتوبر میں چینی درآمدات پر متعدد ٹیکس نافذ کئے تھے جن میں چین میں تیار شدہ ای ویز پر 100 فیصد اضافی ٹیکس اور سٹیل اور ایلومینیم کی درآمد پر 25 فیصد اضافی ٹیکس شامل تھا۔

Author

  • Xinhua

    شِنہوا دنیا کی صف اول کی نیوز ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔

    View all posts
اپنا تبصرہ لکھیں