پیر, فروری 23, 2026
ہومتازہ ترینچین کے 4 شہر  خوشحالی، ترقی اور جدت کی نئی جہت پیش...

چین کے 4 شہر  خوشحالی، ترقی اور جدت کی نئی جہت پیش کر رہے ہیں

بہت سے چینی شہریوں کے لئے چائنہ سینٹرل ٹیلی ویژن کے “اسپرنگ فیسٹیول گالا” کو دیکھنا سالِ نو کی شام کی روایت کا حصہ ہے۔

یہ گالا رواں برس بیجنگ سے آگے بڑھا اور چین کے چار دیگر شہروں میں بھی اس کے اسٹیج سج گئے۔

ان شہروں میں چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان کا یِی بِن، شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کا ہاربن، مشرقی صوبوں انہوئی کا ہیفے اور ژے جیانگ میں "دنیا کی سپر مارکیٹ” کہلایا جانے والا شہر ‘یِی وو‘ بھی شامل ہے۔

یِی وو کا انتخاب اس بات کا اعتراف تھا کہ سڑک کنارے ایک چھوٹے بازار سے اپنا آغاز کرنے والا یہ شہر کس قدر ترقی کر چکا ہے۔

گلوبل ڈیجیٹل ٹریڈ سینٹر جہاں “اسپرنگ فیسٹیول گالا” کا ایک اسٹیج قائم کیا گیا تھا یِی وو کی ڈیجیٹل طور پر ماحول دوست تجارتی نظام کی جانب تبدیلی کو ظاہر کرتا ہے۔

اس سینٹر میں 3700 سے زائد نئے تاجر منتقل ہو چکے ہیں۔ ان میں آدھے سے زیادہ نوجوان کاروباری لوگ ہیں۔ ان میں سے بیشتر ایسے ہیں جو اپنے برانڈ چلاتے ہیں یا دانشورانہ ملکیت پر مبنی مصنوعات فروخت کرتے ہیں۔

مقامی کسٹمز کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2025 میں یِی وو کی مجموعی غیر ملکی تجارت پہلی بار 800 ارب یوآن (تقریباً 115.8 ارب امریکی ڈالر) سے تجاوز کر گئی۔ برآمدات 24 فیصد سے زائد بڑھیں جبکہ درآمدات میں بھی 32 فیصد سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

پانچ سو کلومیٹر سے زائد فاصلے پر ابھرتے ہوئے جدت کے مرکز ہیفے میں “اسپرنگ فیسٹیول گالا” کا اسٹیج لوگانگ پارک کے اندر قائم کیا گیا تھا جہاں کبھی ایک ہوائی اڈہ ہوا کرتا تھا۔

یہ وسیع و عریض پارک ان متعدد ایپلیکیشن زونز میں سے ایک ہے جنہیں ہیفے کی مقامی انتظامیہ نے نئی ٹیکنالوجیز، مصنوعات اور کاروباری ماڈلز کی آزمائش کے لئے کھول رکھا ہے۔

پارک کے گرد ٹیکنالوجی کے جدت پسند کاروباری ادارے جمع ہو گئے ہیں۔

ہیفے میں ایک وسیع تر جدت کاری منصوبہ تیار ہو رہا ہےجس کے ذریعے کنٹرول ایبل نیوکلیئر فیوژن اور کوانٹم ٹیکنالوجی جیسے جدید شعبوں میں نمایاں پیش رفت حاصل کی گئی ہے

نئی توانائی والی گاڑیاں اور فوٹو وولٹک توانائی ذخیرہ کرنے کے نظام جیسی نئی صنعتیں بھی یہاں فروغ پا چکی ہیں۔

میونسپل حکومت کی سال 2026 کی ورک رپورٹ کے مطابق ہیفے میں اسٹریٹجک ابھرتی ہوئی صنعتوں کی پیداوار کی قیمت متعین شدہ پیمانے کی صنعتوں کے مجموعے کا 60 فیصد سے زائد بنتی ہے۔

گزشتہ پانچ برسوں میں یہاں تحقیقی و ترقیاتی اداروں کی تعداد دوگنی ہو کر 63 تک پہنچ گئی ہے۔ اب یہاں 10 ہزار سے زائد جدید ترین ٹیکنالوجی کے ادارے موجود ہیں۔

چین کے "آئس سٹی” ہاربن کو تیسری بار اس گالا میں شامل ہونے کے لئے منتخب کیا گیا جو چین کی برف اور برفانی معیشت کی رفتار کو اجاگر کرتا ہے۔

اس گالا کا اسٹیج مشہور ہاربن آئس اسنو ورلڈ میں سجایا گیا۔

دنیا کے سب سے بڑے آئس اینڈ سنو تھیم پارک کو رواں برس موسم سرما کے لئے 17 دسمبر کو کھولا گیا تھا جس میں 12 لاکھ مربع میٹر کے ریکارڈ رقبے میں برف کی سحرانگیز مجسمہ سازی کے ساتھ اپنی اب تک کی سب سے شاندار نمائش پیش کی گئی۔

سال 2016 سے سال 2024 تک چین کی برف اور برفانی صنعت کا حجم 364.7 ارب یوآن سے بڑھ کر 980 ارب یوآن تک پہنچ گیا تھا۔ چائنہ آئس اینڈ سنو اکانومی ڈویلپمنٹ رپورٹ کے مطابق سال 2025 میں یہ ممکنہ طور پر 10 کھرب یوآن سے تجاوز کر چکا ہوگا۔

یِی بِن کو دریائے یانگسی پر واقع پہلا شہر کہا جاتا ہے۔یہ اپنی منفرد جغرافیائی محل وقوع کے ساتھ ساتھ بھرپور تاریخی اور ثقافتی ورثے کے حوالے سے بھی مشہور ہے۔

2200 سالہ تاریخ رکھنے والا یِی بِن آج شراب، بانس، چائے اور اپنے ماحول دوست صنعتوں کے لئے مشہور ہے۔ یہ دنیا کا سب سے بڑا سنگل سائٹ پاور بیٹری پیداواری مرکز بھی ہے۔

ان شہروں کا ’اسپرنگ فیسٹیول گالا ‘کے لئے انتخاب چین کی مختلف شعبوں میں اقتصادی ترقی کا عکاس ہے۔ اس سے اعلیٰ معیار کی ترقی کی جانب چین کی پیشرفت بھی اجاگر ہو رہی ہے۔

بیجنگ، یِی وو، ہیفے، ہاربن اور یِی بِن، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

بیجنگ میں "اسپرنگ فیسٹیول گالا” نئے سال کی شام کی روایت ہے

رواں برس یہ گالا بیجنگ سے نکل کر چار دیگر شہروں میں پہنچا

یِی بِن، ہاربن، ہیفے اور یِی وو میں اسٹیج لگائے گئے

یِی وو نے چھوٹے بازار سے جدید ڈیجیٹل تجارتی مرکز میں ترقی کی

3700 سے زائد نوجوانوں کا گلوبل ڈیجیٹل ٹریڈ سینٹر میں کاروبار ہے

ہیفے کے لوگانگ پارک میں نئے ٹیکنالوجی زون قائم ہیں

نئی توانائی والی گاڑیاں اور فوٹو وولٹک توانائی ذخیرہ نے ہیفے میں ترقی کی

ہاربن آئس اسنو ورلڈ میں گالا کا اسٹیج برفانی معیشت کی رفتار ظاہر کرتا ہے

یِی بِن اس وقت پاور بیٹری کا سب سے بڑا پیداواری مرکز ہے

ان چار شہروں نےچین کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو اجاگر کی

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!