آئی سی سی ہال آف فیم کرکٹر رکی پونٹنگ نے آسٹریلیا کی انتہائی خراب کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم نے صرف 3 میچز میں سے ایک جیتا اور سپر ایٹ فیز تک پہنچنے کے امکانات ختم ہوئے، انہوں نے انجرڈ کھلاڑیوں اور ابتدائی ناقص کارکردگی کو ناکامی کی بڑی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ زمبابوے کیخلاف غیر متوقع شکست اور سری لنکا کیخلاف میچ میں آخری اوورز میں چھ وکٹیں گرنا ٹیم کیلئے نقصان دہ ثابت ہوا۔
انہوں نے حالیہ ٹیم کے مقابلے میں ماضی کی آسٹریلوی ٹیموں میں رویہ اور تجربے کی کمی کی نشاندہی بھی کی اور مستقبل کے حوالے سے کہا کہ اگلے ٹی 20 ورلڈ کپ 2028 میں چند موجودہ کھلاڑی جیسے مِچل مارش، ٹریوس ہیڈ اور جاش انگلس شامل ہو سکتے ہیں جبکہ گلین میکسویل اور مارکس اسٹوئنس کے مستقبل پر سوالیہ نشان ہے۔
انکا کہنا تھا کہ آئی سی سی ٹرافیاں جیتنا کسی بھی آسٹریلوی کرکٹر کیلئے اعلی ترین مقصد ہونا چاہئے اور موجودہ ٹیم کو اپنی غلطیوں کا سامنا کرنا ہوگا تاکہ آئندہ کامیابی حاصل کی جا سکے۔


