بدھ, فروری 18, 2026
ہومتازہ ترینبہار میلے کے گالا میں روبوٹکس کی نمائش سے چین کے تکنیکی...

بہار میلے کے گالا میں روبوٹکس کی نمائش سے چین کے تکنیکی عزائم اجاگر

بیجنگ (شِنہوا) گھوڑے کے سال کے بہار میلے کے گالا، جو دنیا میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ٹیلی ویژن پروگرام ہے، نے ایک بھرپور پیغام دیا ہے کہ چین کی تکنیکی توجہ اب واضح طور پر روبوٹکس کی طرف منتقل ہو چکی ہے۔

پیر کی رات 2026کے گالا کی براہ راست نشریات نے اپنے روایتی گیتوں، رقص اور مزاحیہ خاکوں کے ساتھ ساتھ انسان نما جدید روبوٹس کی ایک قومی نمائش بھی پیش کی جو ٹیکنالوجی پر مبنی مستقبل کی جانب ملک کی تیز رفتار پیش قدمی کی ایک واضح علامت ہے۔

اس مہم کی قیادت چین کے مشرقی شہر ہانگ ژو میں یونی ٹری روبوٹکس نے کی، جس نے گزشتہ رات اپنی کارکردگی سے سب کی توجہ حاصل کر لی۔ 2025 کے کسی حد تک سخت اور غیر لچکدار رقص کے بعد اس کے نئے روبوٹس نے مارشل آرٹس کے ایک شاندار مظاہرے میں مرکزی کردار ادا کیا اور ایک مشہور کنگ فو سکول کے انسانی ماہرین کے ساتھ تلواریں اور ننچک چلانے کا مظاہرہ کیا۔

ان روبوٹس نے ڈرنکن باکسنگ، رکاوٹوں سے بچتے ہوئے پیچھے کی جانب حرکت کرنا اور الٹی قلابازیاں لگانےجیسے پیچیدہ کرتب دکھائے۔ یہ کارکردگی محض بنیادی حرکت کے مظاہرے سے آگے بڑھ کر پیچیدہ اور ثقافتی طور پر بھرپور جسمانی فن میں مہارت حاصل کرنے کی جانب ایک بڑی چھلانگ کی عکاسی کرتی ہے۔

یونی ٹری روبوٹکس کے مطابق اے آئی الگورتھم اور 3 ڈی لی ڈار سے لیس 2026 کے گالا کے ان کرتبوں میں کئی عالمی ریکارڈز شامل تھے۔ ان میں پارکور سٹائل میں میزوں پر سے مسلسل چھلانگیں لگانا، فضا میں 3 میٹر سے زائد بلندی تک قلابازیاں کھانا، ایک ٹانگ پر مسلسل کرتب دکھانے کے بعد دیوار پر دو قدم چل کر بیک فلپ لگانا اور 4 میٹر فی سیکنڈ کی رفتار تک پہنچنے والی تیز رفتار نقل و حرکت شامل تھی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!