بدھ, فروری 18, 2026
ہومپاکستانرمضان المبارک، بینک اکائونٹس میں 5 لاکھ 3 ہزار 529 روپے کی...

رمضان المبارک، بینک اکائونٹس میں 5 لاکھ 3 ہزار 529 روپے کی موجودگی پر زکوة کٹوتی کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے رواں سال رمضان پر بینک اکائونٹس میں 5لاکھ 3ہزار 529روپے کی موجودگی پر زکوة کی کٹوتی کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت تخفیف غربت و سماجی تحفظ کی جانب سے بینکوں ارسال مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ رواں سال رمضان المبارک میں بینک اکائونٹس میں کم از کم 5لاکھ 3ہزار 529روپے موجود ہونے کی صورت میں زکوة کی کٹوتی کی جائے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جن کھاتہ داروں نے زکوة خود جمع کرانے کا ڈیکلریشن بینک جمع نہیں کرایا ہوگا، ان کے اکائونٹس سے مقررہ شرح کے مطابق کٹوتی کی جائے گی۔

اعلامئے کے مطابق زکوة کٹوتی کا اطلاق سیونگ، پرافٹ اینڈ لاس شیئرنگ ور دیگر قابل اطلاق کھاتوں پر ہوگا، جبکہ شرعی و قانونی استثنیٰ رکھنے والے اکائونٹس اس سے مستثنیٰ ہوں گے۔

اعلامئے میں بینکوں کو یکم رمضان المبارک کو پبلک ڈیلنگ کی بجائے زکوة کٹوتی کا عمل یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!